اسلامی انتہا پسند پاکستانی فوج کا ایک ہتھیار ہیں۔ رحیم بلوچ

0
253

بلوچ آزادی پسند رہنما،دانشور، بی ایس او کے سابق چئیرمین اور بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ رحیم بلوچ نے
وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کیمپ پر جماعت اہلحدیث کے انتہا پسندوں کے حملے کی مزمت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ

کراچی پریس کلب کے سامنے وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کیمپ پر جماعت اہلحدیث کا حملہ پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کو، جو جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، باز رکھنے و ڈرانے کی ایک بزدلانہ کوشش ہے۔ اسلامی انتہا پسند پاکستانی فوج کا ایک ہتھیار ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کی شام کو مسنگ پرسنز کے پرامن کیمپ پر پاکستانی فوج نواز مذہبی شدت پسندوں نے حملہ کیا جس سے خواتین،بچے اور کئی مرد حضرات زخمی ہوئے،تاہم مقامی انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ مذکورہ مذہبی شدت پسندوں کو خفیہ اداروں،مقامی انتظامیہ و فورسز کی پشت پناہی حاصل تھی،۔سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیوز سے صاف دیکھائی دیتا ہے کہ ان مذہبی دہشت گردوں نے ریاستی ایماء پر حملہ کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here