بلوچستان میں اہم سرکاری عمارتوں میں داخلے کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

0
293

ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ بلوچستان،سول سیکرٹریٹ اوردیگراہم سرکاری عمارتوں میں داخلے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کو لازمی قراردیدیا گیا۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان،سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر اہم سرکاری عمارتوں میں داخلے سے قبل سرکاری ملازمین اورشہریوں کے کورونا ٹیسٹ کو لازمی قراردیا گیا، کورونا ٹیسٹ کے بغیر کسی بھی شخص کو سول سیکرٹریٹ،ڈی جی ہیلتھ آفس سمیت دیگر اہم سرکاری دفاتر میں شہریوں کو کورونا ٹیسٹ کئے بغیر داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے سول سیکرٹریٹ،ڈی جی ہیلتھ آفس سمیت دیگر سرکاری دفاتر کے باہر محکمہ صحت کی ٹیمیں تعینات کردی ہیں جو ہرآنے والے شہری کے کورونا ٹیسٹ کرنے کے بعد انہیں عمارتوں میں داخل ہونے کی اجازت دیتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here