جھاؤ اورگریشہ کے پہاڑی سلسلوں میں آپریشن بدھ کے روز بھی جاری

0
619

ضلع خضدار کے علاقے گریشہ اور ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں بدھ کے روز بھی آپریشن کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار، گریشگ کے علاقے جاورجی گزی،باہڑی اور گیشتری سمیت گردونواح کے علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے، فوجی آپریشن میں پاکستانی فوج کے ساتھ مقامی ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد کی بھی شامل ہیں جنکو بہ زبان عام ڈیتھ اسکواڈ کہا جاتا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بڑی تعداد میں فوجی دستے اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے مذکورہ علاقے میں داخل ہوئے ہیں اور تاحال بروز بدھ یہ علاقے فوجی محاصرے میں ہیں اور آمدورفت کے راستوں پر ناکہ بندی جاری ہے۔

ادھر ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سے اطلاعات ہیں کہ فوج بڑی تعداد میں اورناچ سے سورگر کے پہاڑی سلسلے میں یک تنگی کے راستے سے داخل ہوکر سکڑ اور مچھی میں آپریشن کررہا ہے۔ گزشتہ روز سے تاحال آپریشن جاری ہے۔

تاہم جارہی آپریشن اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کہ وجہ سے مکمل تفصیلات کا آنا باقی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here