عمانی حکومت کو اپنے فوجی آفیسر کے جبری گمشدگی پر پاکستان پر سفارتی دباؤ ڈالنا چاہیے،خلیل بلوچ

0
624

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ ”بلاشبہ بلوچ اپنے (لاپتہ)لوگوں کے لئے ہمیشہ آواز اٹھاتے ہیں لیکن عمان کے حکومت کو اپنی فوجی آفیسر دوست محمد کی جبری گمشدگی پر پاکستان کے خلاف سفارتی دباؤ ڈالنا چاہئے۔

چیئرمین خلیل بلوچ نے مزید کہا کہ میں تمام انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس کے خلاف آواز بلند کریں۔

https://twitter.com/ChairmanBNM/status/1227559951016423424 
 
Khalil Baloch
@ChairmanBNM
There is no doubt that the Baloch nation has always raised voice for its people, but the state of Oman must exert diplomatic pressure on Pakistan against enforced disappearance of its military personnel Dost Mohammad. I request all HR Orgs to speak up against it. @antonioguterres

واضح رہے کہ بی این ایم کے چیئرمین نے یہ بیان دوست محمد کے جبری گمشدگی کو آٹھ سال پورا ہونے کے موقع پردیا ہے۔

دوست محمد بلوچ کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے 12فروری 2012کو اس وقت حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جب وہ اپنے چھٹیاں گزارنے کے بعدواپس عمان جارہے تھے،آٹھ سال گزرنے کے باوجوددوست محمدآج تک لاپتہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here