بچی کی اغواء کیس: کٹھ پتلی سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منسوخ

0
397

مقبوضہ بلوچستان ہائی کورٹ نے بچی کے اغواء میں معاونت کے کیس میں کٹھ پتلی سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی، منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت کی توثیق کے حوالے سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انکی عبوری ضمانت منسوخ کردی، اس سے قبل سیشن کورٹ نے کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی گرفتاری کا حکم دیا تھاجس کے بعد سرفراز بگٹی نے بچی کے اغوا میں معاونت کے کیس میں ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کررکھی تھی ہائی کورٹ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کوبچی کی بازیابی میں معاونت کرنے کے لئے کئی مرتبہ مہلت بھی دی تھی، واضح رہے کہ انکے خلاف ایک خاتون نے 10سالہ نواسی کے اغواء میں معاونت کا الزام عائد کیاتھاخاتون کی جانب سے سرفراز بگٹی کیخلاف گذشتہ سال دسمبر میں اپنی نواسی کے اغواء کے حوالے ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here