امریکہ نے یوکرین کو اینٹی پرسنیل مائنز فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ایک اعلیٰ امریکی عہدے دار نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ یوکرین کو یہ مائنز فراہم کرے گا، تاہم یہ یوکرین کے اُن کے علاقوں میں استعمال ہو سکیں گی جہاں یوکرینی شہری نہیں رہتے۔
یہ بارودی سرنگیں انسانوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
امریکی عہدے دار کے مطابق یہ مشرق کی جانب روسی افواج کی پیش قدمی روکنے کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔
عہدے دار کا کہنا تھا کہ یہ مائنز بیٹری کے ذریعے آپریٹ کی جاتی ہیں جن کی میعاد کچھ گھنٹے یا کچھ ہفتے تک ہوتی ہے۔ اس مدت کے بعد یہ بارودی سرنگ ناکارہ ہو جاتی ہے۔