بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خاران میں تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کاکہناتھا کہ سرمچاروں نے دس نومبر بروز اتوار دوپہر تین بجے خاران کے علاقے جلال زئی اور سرگردان میں سی پیک لنک روڈ پر تعمیراتی کاموں میں مصروف کمپنی کے دو مختلف مقام پر بیک وقت حملہ کرکے مشینریز کو نذر آتش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مذکورہ کمپنی کے بلڈوزر کو سرمچاروں نے نذر آتش کیا اور تنبیہ بھی کیا تھا کہ وہ ریاست منصوبوں سے دور رہیں اور آج ایک دفعہ پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ سامراجی پروجیکٹ بلوچ زمین پر کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فوج انکے ہمنواؤں اور سامراجی پروجیکٹ کو نشانہ بناتے رہیں گے۔