بلوچستان کے علاقے خاران اور کولواہ میں پاکستانی فوج و تعمیراتی کمپنی پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں آج بروزاتوار کو دو پہر ساڑھے بارہ بجے مراستان کے مقام پر گھات لگائے مسلح افراد نے فورسز کے قافلے پر اس وقت شدید حملے کا نشانہ بنایا جب فوجی اہلکار علاقے میں اپنی معمول کی فوجی جارحیت کے بعد واپس جا رہے تھے۔
حملے کے دوران فورسز کی بکتر بند گاڑی نے مسلح افراد کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم مسلح افراد نے بکتر بند گاڑی کو بھی نشانہ بنایا۔
ایک اور مقام پر فورسز کے دس گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے پر گھات لگائےمسلح افراد نے سگگّ اور کڈ ہوٹل کے درمیان میں نشانہ بنایا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ دونوں حملے کافی شدید تھے جس سے فورسز کے معتدد اہلکاروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب خاران میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام مشینری کو آگ لگا دی۔
خاران کے علاقے سرگردان میں آج بروز اتوار سہ پہر تین بجے کے قریب مسلح افراد نے سی پیک روڈ پر تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام مشینری کو آگ لگا کر تباہ کردیے۔