Home مقبوضہ بلوچستان پاکستانی آرمی چیف ہلاک اہلکاروں کی لاشیں وصول کرنے کوئٹہ پہنچ گئے

پاکستانی آرمی چیف ہلاک اہلکاروں کی لاشیں وصول کرنے کوئٹہ پہنچ گئے

0
20

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کوئٹہ میں فوجی اہلکاروں پر بی ایل اے مجید بریگیڈکی فدائی حملے اور درجنوں اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ان کی لاشیں وصول کرنے کیلئے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ پہنچ گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی نمازِ جنازہ کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے علاوہ بلوچستان کے دیگر کٹھ پتلی وزرا بھی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ کے دورے میں سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور کوئٹہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ’ عسکریت پسندی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان سے اس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندی کے خلاف مشن کو قومی عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے پوری قوم ثابت قدم ہے۔‘

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ ’عوام کی حمایت، فوج اور سول اداروں کی کوششوں سے جنگ جیتیں گے۔‘

واضح رہے کہ ہفتے روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے سٹیشن پر ہونے دھماکے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جسکی ذمہ داری بلوچستان کی آزادی کیلئے سرگرم مسلح آزادی پسند بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) قبول کی تھی۔

بی ایل اے کے ےترجمان کا کہنا تھا کہ اس کامیاب کارروائی میں کم از کم 31 فوجی اہلکار ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here