مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک کیے ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مستونگ میں پاکستانی فورسز پر حملہ و 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مستونگ میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے تین اہلکاروں کو ہلاک اور پانچ زخمی کردیئے۔

انہوںنے کہا کہ سرمچاروں نے اسپلنجی میں پاکستانی فوج کی گاڑیوں کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنانے کے بعد راکٹ اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ان کا کہناتھا کہ حملے میں دشمن فوج کی بکتر بند سمیت تین گاڑیاں زد میں آئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment