بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے 7 نومبر کو شام کے وقت مطابق مسلح افراد نے قلات کے علاقے شاہ مردان میں فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق حملہ بڑے ہتھیاروں سے دیر تک جاری رہا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
اسی طرح گزشتہ روز مسلح افراد نے قلات کے علاقے جوہان میں قائم فورسز کے کیمپ پر راکٹ سے حملہ کیا۔
حملے کے بعد فورسز و دیگر اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ابتدائی کارروائی شروع کیا۔
ان دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔