نوشکی ، قلات و کوئٹہ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

0
22

بلوچستان کے علاقے نوشکی ، قلات اور کوئٹہ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر رحمان پشین ہوٹل کے قریب فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے یاسر جمالدینی اور اسرار نامی نوجواں ہلاک ہوگئے۔

ہلاک افراد کا تعلق نوشکی سے بتایا جارہا ہے۔

واقعے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب قلات کے علاقے شاپنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالستار زہری نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص عبدالغفار زہری کا بڑا فرزند ( سی آئی اے) (انچارج) عبدالوہاب زہری اور عبدالجبار زہری کا بھائی اور سابق (ایس ایچ او ) قلات محمدعلی زہری کابھتیجا تھا۔

علاوہ ازیں دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں فائرنگ سے ابراہیم خان ولد کمین خان نامی ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

کہا جارہا ہے کہ ابراہیم خان جو مشرقی بائی پاس کا رہائشی تھا اور ہزار گنجی میں کاروبار کرتا تھا، اپنی دکان میں موجود تھا جب تین مسلح ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی کوشش کی۔ ابراہیم خان نے مزاحمت کی کوشش کی، جس کے جواب میں ڈاکوؤں نے بے دردی سے فائرنگ کر دی اور یوں ابراہیم خان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here