ضلع آواران : مشکے میں  فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

0
9

بلوچستان کے ‎ضلع آواران کے تحصیل مشکے گجر بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مشکے پولیس کے مطابق پیر دوپہر کے وقت مشکے کے ہیڈ کوارٹر گجر بازار کے مین چوک پر دو نقاب پوش موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے عبدالحق ولد جنگی خان اور لیاقت علی ولد نیک سال محمد حسنی ساکن منجو حال پروار کو قتل کر دیا۔

مشکے پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here