تمپ و واشک میں فائرنگ و روڈ حادثے سے بچہ سمیت3 افراد ہلاک،کوئٹہ سے لاش برآمد

0
8

بلوچستان کے علاقے تمپ اور واشک میں فائرنگ اور روڈ حادثے کے دو مختلف واقعات سے بچہ سمیت3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کوئٹہ سے ایک جلی ہوئی لاش برآمدہوئی ہے۔

ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ ہلاک اور خاتون زخمی ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق گومازی میں شادی کے دوران ہوائی فائرنگ سے ماتھے پر گولی لگنے سے 12 سالہ لڑکا عبدالرحیم ولد داد کریم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ سارہ نامی بیوہ خاتون ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر نگ کے دوران فائرنگ کرنے والاشخص بندوق کی تواز ن برقرار نہ رکھ سکا جس سے گولیاں تقریب میں شریک افرادکو لگیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق گولی مبینہ طور پر ظفر ولد بشیر سکنہ ملانت نے چلائی جو اپنا توازن کھو بیٹھی اور شادی میں شریک لوگوں پر جا لگی۔

دوسری جانب واشک کور گی کے ایریا میں بیک گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

لیویز کے مطابق واشک کور گی کے ایریا میں بیک گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا۔

واقعہ کے بعد بیک ڈرائیور فراز ہونے پر عوام نے احتجاجا ًروڈ بلاک کر دیا۔

علاوہ ازیں دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا پتہ ہو نے والے بچے کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے جسے تیز دھا ر آ لے سے قتل کر نے کے بعد نعش کو جلا نے کی بھی کو شش کی گئی ہے ۔

پو لیس کے مطابق کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے 7سالہ بچے ارمان علی ولد محمد نعیم ہزارہ کی نعش پارک کے قریب واقعہ خالی پلاٹ بر آمد کر لی گئی ہے جسے تیز دہارآ لے سے گلہ کاٹ کر قتل کر نے کے بعد نعش کو جلا نے کی بھی کوشش کی گئی ہے ۔

بچے کی لاش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بتا یا جا رہا ہے کہ بچہ گذشتہ روز دوپہر سے لا پتہ تھا پو لیس واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here