مند میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ،پنجگور سے 2 بھائی فورسز ہاتھوں لاپتہ

0
17

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ پنجگور سے 2 بھائیوں پاکستانی فورسزنے حراست میں لینے کے بعدجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

مند میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔

قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت ثنا ولد شوکت کے نام سے ہوئی ہے جو بل بازار مند کا رہائشی ہے جسے مسلح افراد نے مند بلو بازار میں گولی مار کر قتل کر دیاتھا۔

تاہم قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب پنجگور میں  فورسز نے دو بھائیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ کئے جانے والوں کی شناخت ذاکر دشتی اور نور سلام ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی ہیں جو کہ پتندر کے رہائشی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ دونوں بھائیوں کو فورسز نے منگل کی دوپہر 12 بجے سے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here