تربت و پشین میں روڈ حادثے سے 2 افراد ہلاک

0
19

بلوچستان کے علاقے تربت اور پشین میں روڈ حادثے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں موٹر سائیکل سے گر کر معمر شخص ہلاک ہوگیا۔

تربت کے تعلیمی چوک میں موٹر سائیکل پر سوار 60 سالہ شخص موٹر سائیکل سے گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سعید ولد عبدالرحمن سکنہ زامران کے نام سے ہوئی ہے جو حال ہی میں تربت کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا۔

دوسری جانب پشین میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہوگیا۔

پشین کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکا ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

گزشتہ روز پشین کے علاقے سرانان میں تیز رفتار گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار کم سن لڑکا ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

مزید کارروائی سرانان انتظامیہ کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here