سینئر صحافی اسلم جنگیان کراچی میں انتقال کرگئے ۔
ان کی تدفین آج (منگل 10 ستمبر کو ) ساڑھے دس بجے عید گاہ مسجد لیاری کراچی میں کردی گئی۔
مرحوم کراچی پریس کلب کے ممبر اور روزنامہ بلوچستان ایکسپریس اور روزنامہ آزادی کوئٹہ کے بانی ایڈیٹر انچیف نامور صحافی لالہ صدیق بلوچ کے چھوٹے بھائی اور ایڈیٹر آزادی بلوچستان عارف بلوچ کے چچا تھے ۔
وہ 1970 کی دہائی میں عملی سیاست میں انتہائی سرگرم رہے۔
وہ میر غوث بخش بزنجو کے قریبی رفقا میں شامل تھے ، مرحوم نے کوئٹہ اور کراچی میں طویل عرصے تک صحافت کے شعبے میں گرانقدرخدمات انجام دیں۔
اسلم جنگیان "احتساب ” کے نام سے ایک میگزین بھی نکالتے تھے۔