بلوچستان کے علاقے بیلہ میں پاکستانی فورسز نے بی این پی مینگل کے رہنماسینٹر محمد قاسم رونجھو کے گھر پر فورسز کا چھاپہ ماراہے۔
اس سلسلے میں بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہاکہ ــــــ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سینٹر محمد قاسم رونجھو کے آبائی گھر وائیٹ ہاؤس بیلہ پر بغیر کسی قانونی حیثیت سے پولیس فورس و دیگر سیکورٹی فورسسز کا چھاپا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما و ورکرز انکی رہائش گاہ پر جمع ہونا شروع ہوگئے۔ جبکہ یاد رہے گزشتہ روز سینٹ سیشن میں بلوچستان کے مسائل پر معتدل انداز میں سینٹر واجہ محمد قاسم رونجھو نے بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
واضع رہے کہ اختر مینگل کے پاکستان کے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے بعد پارٹی اور ورکرز کو ریاست کی جانب سے دیوار پر لگانے کی پور ی کوشش ہورہی ہے۔