پاکستانی فورسز کاپنجگور و ژوب میں 5 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

0
40

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور ژوب میں پاکستانی فورسز نے دوران کارروائی 5 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 5 عسکریت ہلاک کردیے گئے ۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ کل رات یہ کارروائیاں 26 اگست کو کی گئی عسکری کارروائیوں کے تناظر میں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ پنجگور اور ژوب میں کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جبکہ فائرنگ سے 3 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے۔

حسب معمول آئی ایس پی آر نے ہلاک افراد کی شناخت ظاہرکی ہے اور نہ ہی ان کی تنظیمی وابستگی ، جس سے اس خدشے کو تقویت ملتی ہے کہ ہلاک افراد پہلے سے ان کے زیر حراست لاپتہ افراد ہوسکتے ہیں جو 26 اگست میں بی ایل اے کی آپریشن ہیروپ کے نتیجے میں فوج کو پہنچنے والی بڑی جانی نقصانات کابدلہ لینے اوراپنے سیکورٹی اہلکاروں کی مورال بلند کرنے کیلئے جعلی آپریشن میں لاپتہ افراد کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے آپریشن کا ڈرامہ رچھایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here