متعدد لاشوں کی برآمدگی بلوچ نسل کش پالیسی میں تیزی ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں مسخ شدہ لاشوں کی پھینکنے کے سلسلے میں تیزی لائی گئی ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے متعدد مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہے جن میں چار کی شناخت فیاض جتک، نثار احمد زہری، نعیم احمد، اور سعید احمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

https://twitter.com/BalochYakjehtiC/status/1829193898348163432

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں ایک بار پھر ظلم، جبر، اور بربریت میں شدت لائی گئی ہے۔ ریاست بلوچ نسل کشی کی پالیسی کو کسی بھی صورت ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ریاست کی پرتشدد پالیسی سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ریاست بلوچستان میں صرف طاقت اور تشدد کے استعمال پر یقین رکھتی ہے۔ اس پالیسی نے بلوچستان میں ایک انسانی بحران پیدا کر دیا ہے، جہاں ایک ہی دن میں متعدد نوجوانوں کو قتل کر کے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینک دی جاتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے سنگین بحران پر فوری ایکشن لیں۔ ریاست پاکستان کی پرتشدد پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

Share This Article
Leave a Comment