پاکستانی فوج بلوچ قوم کا دشمن، انسانی حقوق کی دانستہ خلاف ورزی کرنے والا ہے، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

0
1021

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر للہ نذر بلوچ نے بلوچ مسنگ پرسنز ڈے کے موقع ہر اپنے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر میں اپنے پانچ ٹوئیٹ تھریڈ میں کہا ہے کہ “کئی دہائیوں سے، پاکستان نے ہزاروں بلوچوں کو اغوا کرکے ہلاک کردیا ہے، اس امید پر کہ وہ بلوچستان کے وسائل کا مکمل استحصال کرنے کے اپنے ماسٹر پلان کی راہ ہموار کردے گی۔ اس نے سوچا کہ بلوچ قوم کے ساتھ اس کے غیر انسانی سلوک سے وہ بلوچ مزاحمت سے چھٹکارا پائے گا۔”

انہوں نے کہا کہ “اپنے قیام سے ہی پاکستان انسانی حقوق کا سب سے بڑا استحصال کرنے والا رہا تھا۔ 1971 کا واقعہ خود واضح ثبوت ہے۔ اس طرح، پاکستانی فوج نہ صرف بلوچ قوم کی دشمن ہے بلکہ دستخط کنندہ ہونے کے باوجود بنیادی انسانی حقوق کی دانستہ خلاف ورزی کرنے والا ہے۔”

آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا کہ “پاکستانی فوج نے بلوچ تحریک کو کچلنے کے لئے مسلسل فخریہ ڈینگیں ماری ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچستان میں پائی جانے والی تمام مسخ شدہ لاشوں اور ہر دوسرے دن اغوا کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔”

“اغوا کیے گئے تمام سیاسی یا سماجی کارکن، طلبا، یہاں تک کہ عام لوگ ہیں، جن کا واحد جرم بلوچستان کی آزادی کی حمایت کرنا تھا۔ ابتدائی طور پر پاکستان کی بربریت کا مقصد چند بلوچ قوم پرستوں سے نجات دلانا تھا۔ اب یہ ایک مکمل نسل کشی میں بدل گیا ہے۔”

ایک اور ٹیوٹ تھریڈ میں انہوں نے کہا کہ “یہ تنظیموں اور اداروں، جو بنیادی انسانی حق کو برقرار رکھنے کیلئے بنائے گئے ہیں، کا بلوچ جیسے مظلوم قوموں کی حمایت اور پاکستان جیسے ظالموں کے خلاف ڈٹ جانا ان کا فرض ہے۔”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here