سڑک حادثات: بچہ سمیت تین افراد ہلاک، پندرہ افراد زخمی

0
457


کوئٹہ(سنگر نیوز)لسبیلہ اور ڈیرہ مراد جمالی میں پیش آنے والے دو مختلف سڑک حادثات میں بچہ سمیت تین افراد جانبحق جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئیں۔

کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ وندر آدم کھنڈ کے قریب پیش آیا،حادثے میں زخمی افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال وندر منتقل کیا جارہا ہے۔

عینی شاہدین کیمطابق مسافر کوچ ڈمپر کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں مسافر کوچ کا کلینر محمد سلیم ولد پیربخش ساکن مشکے گجر موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ زخمیوں میں آٹھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

زخمیوں میں کوچ ڈرائیور فضل ولد عرض محمد ساکن مشکے، شہداد ولد دلاور،خلیل احمد ولد عرض ساکن مشکے، ٹرالر کلینر یعقوب ولد اسحاق ساکن رانابھٹ،ٹرالر ڈرائیور عبدالعزیز ولد غلام رسول ساکن لباچ آواران، ٹرالر کلینر امیر بخش ولد نورخان ساکن آواران، عمران ولد رحیم ساکن قصبہ کالونی کراچی، نورمحمد ولد اللہ ڈینہ ساکن لیاری کراچی، شعیب ولد غلام محمد ساکن پنجگور، شہزاد ولد یار محمد جبکہ معمولی زخمیوں میں داود بہرام پسران محمد رضا ساکن پنجگور، وسعت اللہ ولد عبدالغفور ساکن پنجگور خاتون سمیت کم سن بچہ شامل ہے

دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی میں ٹرک نے بچے کو کچل دیا حادثے میں بچہ جانبحق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here