ضلع گوادر : پسنی میں بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا تجربہ، آبادی میں خوف وہراس

0
35

بلوچستان کے ساحلی شہر و ضلع گوادر کی تحصیل پسنی شہر میں بیلسٹک میزائل شاہین 2 کے تجربے سے آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔

پاکستان نے پسنی شہر میں  جبل زرین کے مقام پر سمندر میں بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا تجربہ کرلیا۔

زوردار دھماکوں سے پسنی کے رہائشی مکانات ہل گئے،مکین دوڑتے ہوئے گھروں سے باہر نکل پڑے۔

پسنی سے سنگرنیوزکے ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح تقریبا ًدس بجے کے قریب پسنی کے شمال کی جانب سے دو زوردار دھماکوں کی آواز سنی گئی۔دھماکے سے پسنی کے علاقوں ریک پشت میں گھروں کے چھت ، دروازے اور کھڑکیاں ہل گئیں جس سے لوگ دوڑتے ہوئے گھروں سے نکل گئے تاہم کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ دھماکے کہاں اور کس نوعیت کی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کی آواز پسنی شہر کے اندر واقعہ جبل زرین کے قریب آئی۔

دوسری جانب ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے اُنہیں جبل زرین کے وریب مچھلی کے شکار سے منع کیا تھا کہ یہاں پر فوجی مشق ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پسنی کے سمندر میں جبل زرین کے قریب زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین2 کا کامیاب کرلیا ہے اور پسنی میں ہونے والے دھماکوں کی آواز اسی میزائل کے تھے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے منگل کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا تجربہ کیا ہے اور بیان میں بتایا گیا کہ اس تجربے کا مقصد فوجیوں کی تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق اور بہتر درستگی اور بہتر بقا کے لیے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر نے میزائل کی تصویر بھی شئیرکی ہے تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ تجربہ پاکستان کے کس علاقے میں کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here