پاکستانی فوج کا مستونگ میں بی ایل اے کے 3 سرمچاروں کی ہلاکت کا دعویٰ

0
40

پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں بی ایل اے کے 3 سرمچار مارے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے دعوے کے مطابق مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جو پنجگور کےڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کےتناظر میں کیا گیا جب کہ اس دوران فورسز اور سرمچاروں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے 3 سرمچار ہلاک اور آپریشن کے دوران تین زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق مذکورہ افراد علاقے میں عسکریت پسندی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، یہ افراد 12 اگست کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی ہلاکت کے بھی ذمہ دار تھے۔

حسب معمول پاکستانی فوج نے ہلاک افراد کی شناخت میڈیا میں ظاہر نہیں کی جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایک جعلی کارروائی میں مزید 3 لاپتہ افراد کو ماورائےعدالت قتل کیاگیا ہے ۔اس سے قبل بھی ماضی میں پاکستانی فوج ، ایف سی اور سی ٹی ڈی اسطرح کی کارروائیاں سرانجام دیتی آرہی ہیں جو بعدازاں مکمل جعلی ثابت ہوئی ہیں ۔

دوسری جانب سب تک بی ایل اے نے آئی ایس پی آر کی اس کارروائی پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here