بلوچستان کے ضلع چاغی کے ہیڈکوارٹر دالبندین میں بجلی کی پول سے لٹکی 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ لاشیں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل آبادی والے علاقے میں پائی گئیں ۔جنہیں جمعہ کی صبح مقامی لوگوں نے دیکھا ۔
لاشوں کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بجلی پول سے لٹکی ہوئی ہیں اور ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں جبکہ پھانسی کے پھندے کی طرح رسی گلے پربھی لپیٹ لی گئی ہے۔
ہلاک افراد کے جسموں پر گولی اور کون کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں قتل کرکے لٹکا یا گیا ہے۔
تاحال قتل کے محرکات سامنے نہیں آئے۔
بعض ذرائع یہ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں یہ کارروائی مبینہ طور پرایران میں سرگرم مسلح شدت پسند تنظیم جیش العدل کی ہوسکتی ہے جس نے کچھ عرصہ قبل اپنے مقتول رہنماء مراد نوتیزئی کی قتل کے الزام میں 5افراد کو گرفتار کرکے ان کا اعترافی وڈیو بھی جاری کیا تھا۔