جیونی و پسنی میں 14 اگست تقریبات پر حملے ،مند میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

0
50

بلوچستان بھر میں پاکستانی یوم جشن آزادی 14 اگست کے تقریبات پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیونی اور پسنی میں 14 اگست کے تقریبات کے دوران دو زورداد دھماکے اور بم برآمد ہونے کے اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گوادر کے دو مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں جاری یوم آزادی کے تقریبات کے دوران اب تک کم از کم دو زوردار بم دھماکے جبکہ ایک علاقے میں دو بم برآمد ہوئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گوادر کے علاقے جیونی کوسر بازار ہائی اسکول میں چودہ اگست کی تیاری کے دوران دھماکہ ہوا، جبکہ دوسرا دھماکہ پسنی ببر شور اسکول میں چودہ اگست کی تیاریوں کے دوران ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد تقریب میں شریک افراد میں افراتفری پھیل گئی۔

اس کے علاوہ ذرائع جیوانی کے علاقے پانوان سے ذرائع کے مطابق کوسٹ گارڈ کیمپ کے قریب دو بم برآمد ہوئے ہیں۔ یہ بم 14 اگست کی تیاریوں کے دوران برآمد ہوئے۔ اس واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بموں کو ناکارہ بنانے کی کوشش جاری ہے۔

گوادر میں ہونے والے مذکورہ حملوں کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت راشد ولد داد اللہکے نام سے ہوگئی ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ مند بلوچ آباد میں پیش آیا۔

کہا جارہا ہے کہ مسلح حملہ آور گاڑی میں سوار تھے جبکہ حملے کے فورا بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ اس سے قبل مقتول کے والد کو قتل کیا جا چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here