نصیر آباد ، آواران و جھل مگسی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

0
45
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد ، آواران اور جھل مگسی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا جبکہ اس کے مبینہ آشنا کو شدید زخمی کردیا ۔

ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ اصغر میں ملزم نے سیاہ کاری کے الزام میں ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماتہ ر کو قتل کر دیا گیا جبکہ اسکے آشنا عاشق علی کو زخمی کر دیا۔

پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔

منگولی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب آواران کے تحصیل جھا کے علاقے واجہ باغ پولیس ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عباس احمد نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس اور لیویز موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایچ سی جھاو منتقل کردیا گیا۔

پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔

علاہ ازیں جھل مگسی کے علاقہ گوٹھ مٹ ساکھانی میں مگسی قبائل میں زمینی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں غلام فرید مگسی قتل جبکہ اسی گروپ کے محمد خان گلزاراسماعیل، جعفر مگسی شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پہنچ کر فائر بندی کرائی جبکہ دونوں گروپ مورچہ بند رہے۔اور فائرنگ کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔

غلام فرید اور عبدالستار مگسی میں زمینی تکرار چل رہا تھا زخمی اور قتل ہونے والا اور زخمیوں کولیویز اسپتال منتقل کیا۔

علاقے میں خوف ہراس پھیلا ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here