کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک،3  زخمی ہوئے،بی ایل ایف

0
37

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملے میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجما ن کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ کنیچی میں قائم قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ تین اگست کی شام چھ بجے سرمچاروں نے کنیچی میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیاہے، حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیاکہ بی ایل ایف جدید جنگی حکمت عملیوں پر کار بند رہ کر دشمن کو ہر محاذ پر شکست سے دو چار کررہی ہے، اپنے شکست کو چھپانے کے لئے دشمن عام آبادیوں پر یلغار کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دشمن جدید ہتھیاروں سے لیس ہونے کے باوجود بلوچ سرمچاروں کے قومی جذبے کے سامنے شکست سے دوچار ہو کر بھاگنے کا راستہ ڈھونڈتی ہے لیکن بلوچستان کی سر زمین سے واقف ساتھی ہر مقام پر دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھ کر ان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پاکستانی فورسز کی انخلاء تک دشمن پر حملے جاری رکھیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here