پاکستان آنے والے افغان ٹرک ڈرائیوروں کیلئے اب ویزا لازمی قرار

0
46

پاکستان نے ٹرک ڈرائیوروں کو عارضی دستاویزات کی بنیاد پر پاکستان افغان سرحد عبور کرنے کی موجودہ پالیسی کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اب ایسے لوگوں کے لیے پاسپورٹ پر ویزا ہونا لازمی ہو گا۔

گزشتہ روز پاکستان میں خارجہ امور سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت حنا ربانی کھر نے کی۔

اس اجلاس کے دوران سکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے انکشاف کیا کہ حکومت نے عارضی دستاویزات کی بنیاد پر پاکستان افغان سرحد عبور کرنے کی موجودہ پالیسی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کا نفاذ بھی شروع ہو گیا ہے۔

افغانستان سے سامان لے جانے والے ٹرک ڈرائیور، جو اب تک حکام کو اپنے شناختتی کارڈ یا صرف پاسپورٹ دکھا کر پاکستان میں داخل ہوتے تھے، اب سے انہیں اپنے پاسپورٹ پر داخلے کے لیے ویزا کی اسٹیمپ دکھانا لازمی ہو گا۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز طورخم کے مقام پر پاکستان افغان بارڈر کراسنگ پر ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پا گیا تھا۔

فیصلے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو منظم کرنا، سکیورٹی کو بہتر بنانا اور اسمگلنگ کو ختم کرنا ہے۔

حالیہ مہینوں میں اسلام آباد کی جانب سے پاکستان میں مقیم غیر دستاویزی افغانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے اور ملک میں داخل ہونے والے افغانوں کے لیے دستاویزات کی شرائط کو سخت کرنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے، جس کے سبب گزرگاہیں عارضی طور پر بند کر دی گئی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here