گوادر میں شر پسند عناصر کیخلاف کارروائی کی،حالات معمول پر آگئے ،ضیا لانگو

0
55

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے گوادر میں بلوچ راجی مچی کے دھرنا مظاہرین کو شرپسند عناصر قرار دیکر دعویٰ کیا ہے کہ گوادر میں تمام شر پسند عناصر کیخلاف کارروائی کی گئی جس سے وہ منتشر ہوگئے اور حالات معمول پر آگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر میںکچھ شر پسندعناصر قانون ہاتھ میں لیکرامن وامان سبوتاژ کرنا چاہتے تھے جن کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران 20سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، تمام مظاہرین منتشر ہوگئے،حالات معمول پر آگئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر گوادر کے حالات خراب کرنا چاہتے تھے جس میں انہیں مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

آئین پاکستان کے مطابق بات چیت کے لیے تیار ہیں، کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے۔

واضع رہے کہ ضیا لانگو گوادرمیں موجود ہیں جس کی صدارت میں امن وامان اور احتجاج کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہواجس کے بعدنہتے و پر امن دھرنا مظاہرین پر طاقات کا استعمال کیاگیا۔

دھرنا پر فورسز کے حملے کے دوران ڈاکٹر ماہ رنگ و سمی دین بلوچ کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی تاحال گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔

ضیا لانگو کے دورہ گوادر کے موقع پر امان و مان کے نام سے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حمودلراحمن، ڈی آئی مکران رینج ڈاکٹرفرحان زاہد سمیت ڈی آئی جی نصیرآباد رینج ایاز بلوچ،اے ڈی سی گوادر سربلندکھوسہ اور اے سی گوادر جواد زہری بھی شریک رہے۔

اجلاس میں گوادر کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے بعدضیالانگو نے نہتے خواتین وبچے اور جوان وبوڑھے مظاہرین پر ریاستی طاقت کے استعمال اورگوادر کے حالات کنٹرول کرنے پر اداروں کومبارک باددی۔

انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی قبائلی روایات کے مطابق خواتین کو قدر،عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے،۔خواتین سے یہی اپیل اور امید ہے کہ کسی بھی احتجاج کے دوران عزت واحترام کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے۔

انہوںنے کہا کہ احتجاج کے دوران فورسز کے ساتھ اپنی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے درست رویہ اختیار کیا جائے۔

ضیا لانگو نے کہا کہ ایسے کسی عمل کا اجازت نہیں دے سکتے کہ احتجاج کی آڑ میں ریاستی رٹ کو چیلنج،سرکاری املاک کو نقصان اورعام عوام کو تکلیف دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here