ضلع کیچ: بلیدہ میں فورسزکی نقل و حرکت ،2 نوجوان جبراًلاپتہ

0
36

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستان فوج کی بھاری نفری کی نقل و حرکت اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گردانک اور شورما کور کے مقامات فورسز کی نفری موجود ہیں۔

اس دوران فورسز نے دو افراد کو جبری لاپتہ کردیا ہے جن کی شناخت مراد ولد عبداللہ اور شوکت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز مسلسل غیر اعلانیہ آپریشنز کرتی رہی ہے جبکہ یہ سلسلہ جاری ہے۔

علاقہ ازیں گذشتہ شب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں زور دار دھماکہ ہو اتھا۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ میر عیسی پارک کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا میر عیسیٰ قومی پارک میں سمو راج کلچر اینڈ لٹریری فیسٹیول ریاستی ایما پر منایا جارہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here