بارکھان میں پاکستان فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

0
41

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بارکھان میں پاکستان فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب بارکھان کے علاقے رکھنی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ سرمچاروں نے رکھنی میں بدی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے دشمن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے خلاف ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here