بلوچستان مقبوضہ ضرور ہے لیکن مفتوحہ نہیں، ابھی جنگ جاری ہے، خلیل بلوچ

0
41

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق چیئر مین خلیل بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ خضدار میں سائرہ بلوچ اور دیگر خواتین کو حراساں کرکے گرفتار کرنا اور مظاہرین پر فائرنگ کرنا انوکھی بات نہیں بلکہ ریاستی سفاکیت اور درندگی کی تسلسل ہے۔

انہوںنے کہا کہ بلوچ قوم صدیوں سے قبضہ گیریت، بیرونی جارحیت اور حیوانیت و درندگی کا مقابلہ کرتے ہوئے تاریخ کی مشکل راہوں پر سفر کررہی ہے۔ آج بلوچ بزرگ، خواتین اور نوجوان خوف کو شکست دیکر ایک حقیقی انقلاب کی جانب گامزن ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت اس جذبے، ہمت اور قربانی کے فلسفے کو شکست نہیں دے سکتی۔

خلیل بلوچ نے کہا کہ پاکستانی مقتدرہ یہ ذہن نشین کرلے کہ “بلوچستان مقبوضہ ضرور ہے لیکن مفتوحہ نہیں، ابھی جنگ جاری ہے، تاریخ کے صفحات پر گواہ ہیں کہ بلوچ قوم نے مزاحمت در مزاحمت کی کوکھ سے جنم لیا ہے جبکہ پاکستانی ریاست کی تاریخ سرینڈر سے عبارت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here