ظہیر بلوچ 15 سال سے سرکاری دفتر میں حاضر رہا، حکومت حقائق مسخ کر رہی ہے، لواحقین

0
49

جبری لاپتہ ظہیر احمد کے لواحقین نےکا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے سے قبل ظہیر بلوچ 15 سالوں سے اپنے سرکاری دفتر میں کام کرتا رہا، جس کا ثبوت سرکاری دفتر کی حاضری رجسٹر میں موجود ہیں۔

لواحقین نے مزید کہا کہ دروغ گوئی سے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ظہیر بلوچ کو دن دہاڑے کوئٹہ سے لاپتہ کیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ظہیر احمد کی اپنے سرکاری نوکری پر موجودگی کا ثبوت دفتر میں موجود ہے جبکہ اس کے دفتر میں کام کرنے والے کسی بھی شخص سے اس حوالے سے پوچھا جاسکتا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم پچھلے بارہ روز سے احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں لیکن ظہیر احمد کے گمشدگی کی ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی ہے جبکہ گذشتہ روز پرامن مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پیاروں کو لاپتہ کرنے کے بعد ہم سے پرامن احتجاج کا حق بھی چھینا گیا جبکہ مظاہرین پر تشدد کے بعد دروغ گوئی سے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

لواحقین نے کہا کہ ظہیر احمد کی باحفاظت بازیابی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here