ڈنک واقعہ کے خلاف سیول سوسائٹی پسنی کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کے علاوہ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔
ریلی میں نیشنل پارٹی ،بی این پی عوامی ،بی این پی کے کارکنان سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے ڈنک واقعہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور برمش کو انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔
ریلی سے سابق چئیرمین پسنی اور نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالحکیم بلوچ،بی ایس او کے کے بی سعید ،بی این پی عوامی کے صدر کہدہ عبدالغفور بلوچ،اکرم اسلم ،ملا واحد نوری ،پرویز سفر اور بی این پی کے لالہ مرادجان اور ملا الیاس بلوچ نے بھی خطاب کی۔
مقررین نے اپنے خطاب میں ریاستی سرپرستی میں قائم گنڈہ راج کو بلوچ عوام کیلئے ایک ناسوراقدام قرار دیا۔اورکہا کہ بلوچ چادرو چاردیواری کی تقدس کی پامالی، بلوچ خواتین و بچوں کا قتل اور ننگ و ناموس پر حملہ آوربلوچ عوام کے ازلی دشمن ہیں جن سے کسی قسم کی کوئی امید رکھنا گناہ کبیرہ ہے ۔