حزب اللہ کا گولان پہاڑیوں پر” اسرائیلی جاسوسی مرکز”پر حملوں کا دعویٰ

0
58

لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ نے اتوار کے روز کہا کہ اس نے اپنی “سب سے بڑی” فضائی کارروائی کا آغاز کیا ہے، جس میں گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے ایک پہاڑی علاقے میں واقع اڈے پر دھماکہ خیز ڈرون لانچ کئے گئے۔

حزب اللہ نے اپنی فضائی افواج کی طرف سے کی جانے والی “سب سے بڑی کارروائی” کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے کوہ ہرمون پر واقع” جاسوسی مرکز کو نشانہ بنانے کے لیے ، یکے بعد دیگرےڈرون کے متعدد اسکوارڈن”لانچ کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایک دھماکہ خیز ڈرون “ماؤنٹ ہرمون میں ایک کھلے علاقے میں گرا، لیکن “کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔”

ہفتوں میں حملوں کے ساتھ ساتھ بیان بازیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ویسی ہی مکمل جنگ کا خدشہ پیدا ہوا ہے جو کہ آخری بار 2006 میں ہوئی تھی۔

لبنانی تنظیم کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ، سرحد سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرقی لبنان پر ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں اس کے ایک جنگجوکی ہلاکت کے “جواب” کا حصہ تھا۔

حزب اللہ نے کہا کہ ماؤنٹ ہرمون حملے نے انٹیلی جنس سسٹمز کو نشانہ بنایا، بقول اس کے “انہیں تباہ کر دیا اور بڑے پیمانے پر آگ لگا دی”۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here