کشمیر میں جھڑپیں،2 فوجی اہلکار و 6 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

0
60

بھارتی کشمیر میں دو مقامات پر جھڑپوں میں 2 فوجی اور 6 مشتبہ عسکریت پسند وں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

آئی جی پولیس ودی کمار بردی کا کہنا ہے کہ حکام نے ضلع کلگام میں دو مختلف کارروائیاں کیں جن میں سیکیورٹی فورسز کے2 اہل کار عسکریت پسندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آئی جی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے مودرگرام سے 2 جب کہ فریصل چنی گام سے 4 عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان اس متنازع علاقے میں ہونے والے حملوں کا یہ تازہ واقعہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here