بلوچستان ہائیکورٹ کا حلقہ پی بی 21 پر دوبارہ الیکشن کرانیکا حکم

0
58

بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب پر دوبارہ انتخابا کرانے کا حکم دے دیاہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں پی بی اکیس حب کے نتائج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کسی نے کی۔

سماعت کے دوران پی بی اکیس کے امیدوار سردار صالح بھوتانی کی جانب سے نادر چلگری ایڈووکیٹ جب کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی جانب سے بیرسٹر صلاح الدین عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ نے عدالتی حکم جاری کرتے ہوئے 3ہفتوں کے اندر 39 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔

اپنے حکمنامے میں بلوچستان ہائیکورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن دوبارہ انتخاب کیلئے تمام تر تیاری جلد مکمل کرے اور الیکشن کمیشن 21دن کے دورانیہ میں الیکشن شیڈول جاری کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here