بلوچستان کے پنجگور کے علاقے سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ پرائیویٹ سکول کی 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے سراوان میں نجی سکول کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے حمل نذر ولد حاجی نذر ہلاک جبکہ سکول کی 2بچیاں زخمی ہوگئی ہیں۔
یہ واقعہ دعا پرائیویٹ سکول کے قریب اس وقت پیش آیا جب حمل نامی نوجوان بچوں کو سکول چھوڑ نے آئے تھے۔