مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، ضیا لانگو

0
79

بلوچستا ن کے کٹھ پتلی وزیر داخلہ ضیا لانگونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں امن امان کا مسئلہ ہے ،مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔آپریشن عزم استحکام پر بلوچستان حکومت کو اعتماد میں لیا گیا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات قلات کے علاقے اسکلکو میں ہونے والے حملےکے بعد آپریشن جاری ہے۔

انہوںنے کہا کہ گزشتہ رات لیویز اور ایف سی چیک پوسٹ سمیت پی پی ایل کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ۔2 لیویز اہلکار اس وقت بھی لاپتہ ہیں ،سیکیورٹی فورسز کا حملہ آوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here