پسنی : طالب علم کی جبری گمشدگی کیخلاف کوسٹل ہائی وے بلاک

0
37

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار طالب علمکی بازیابی کیلئے لواحقین نے پسنی زیرو پوائٹ پر مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا۔

کوسٹل ہائی وے کی بندش سے مکران کا زمینی رابطہ کراچی سے منقطع ہو گیا ہے۔

پسنی ، گوادر ، تربت ، جیونی ، مند سمیت مکران کے دیگر شہروں سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔

پسنی وارڈ نمبر 5 کے رہائشی کراچی یونیورسٹی کے طالب علم بہادر ولد بشیر احمد کو گذشتہ روز اتوار کے شام کو پسنی سے لاپتہ کر دیا گیا جس کے ردعمل میں انکے لواحقین نےعلی الصبح پسنی پریس کلب کے سامنے مین شاہراہ کوبلاک کرکے دھرنا دے دیا اور سڑک کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا بعد ازاں انہوں نے پسنی زیرو پوائنٹ کا رخ کرکے مکران کوسٹل ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کر دیا۔

کوسٹل ہائی وے کی بندش سے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

مکران کوسٹل ہائی وے بند ہونے سے کراچی سے مکران کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور کراچی سے مکران کے لئے ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور شاہراہ کے دونوں اطراف مسافر پھنس گئے ہیں تاہم ابھی تک مظاہرین سے مزاکرات کے لیے مقتدرحلقوں کی جانب سے کوئی نہیں آیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here