Home مقبوضہ بلوچستان جھل مگسی ، جعفر آباد وکوئٹہ میں فائرنگ وحادثے سے 5 افراد...

جھل مگسی ، جعفر آباد وکوئٹہ میں فائرنگ وحادثے سے 5 افراد ہلاک

0
5
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی ، جعفر آباد اور کوئٹہ میں فائرنگ وحادثے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ ایک10 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ضلع جھل مگسی کے گوٹھ سارنگانی میں مبینہ طو ر پر سیاہ کا ری کے الزام پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں فتح محمد ولد بڈھا خان سارنگانی مگسی اور بشکل خان ولد خمیسہ خان سارنگانی مگسی نامی 2 افراد ہلاک جبکہ ایک 10سالہ لڑکا عبدالعزیز ولد صدام حسین سارنگانی مگسی شدید زخمی ہو گیا۔

واقعہ کے بعد لیویزفورس نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفتیش جھل مگسی لیویز کر رہی ہے۔

دوسری جانب جعفرآبادکے علاقے محبت شاخ میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کوقتل کردیااور موقع سے فرارہوگئے ۔

واقع کی اطلاع ملنے پرحدودکی پولیس موقع پرپہنچ گئی۔

پولیس نے دونوں لاشوں کوتحویل میں لیکر ڈی ایچ کیوہسپتال ڈیرہ اللہ یارمنتقل کردیاجہاں ہلاک افرادکی شناخت عیدن خان اور دلدارخان چہوان کے نام سے ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقع رشتے کے تنازع پرپیش آیا ۔

ملزمان کی تلاش جاری ہے اور مزیدتفتیش پولیس کررہی ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزاگنجی کوہ چلتن میں ریاض دھوار نامی شخص پہاڑ سے گر کر ہلاک ہو گیاجسکی لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دیا گیا۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here