کوئٹہ سے بی ایل اے ہاتھوں 10 افراد کے اغوا کا معاملہ سینیٹ میں زیر بحث

0
73

پاکستان کے سینیٹ میں بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ لبریشن آرمی کے ہاتھوں 10 مشتبہ افراد کے اغوا کا معاملہ اٹھایا گیا ہے ۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بلوچستان میں 10 افراد کے اغوا کے معاملے پر وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔

جمعہ کو سینٹ کے اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ بلوچستان میں10افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس معاملے پر وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی اور بلوچستان کے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضع رہے گذشتہ روز بی ایل اے نے کوئٹہ 10 مشتبہ افراد کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرلی ہے لیکن اب تک ان کی شناخت سامنے نہیں آئی البتہ لیویز نے دعویٰ کیا ہے کہ مغویوں کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here