ضلع کیچ : تمپ سے فورسز ہاتھوں نوجوان دوبارہ جبراً لاپتہ

0
47

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ دازن میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو دوبارہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرئع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب تمپ کے علاقے دازن میں فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر براہمداغ ولد نواز نامی ایک نوجوان کو حراست میں لیکر دوبارہ جبراً لاپتہ کردیا ہے ۔

مذکورہ نوجوان دازن کا رہائشی بتایا جاتاہے ۔

اہل خانہ کا کہناہے کہ فورسز نے گذشتہ شب رات 3 بجے گھر پر چھاپہ مارا، اہل خانہ کو دھمکایا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور گھر والوں کے موبائل فون بھی چھین کر لے گئے ہیں اور براہمداغ کو غیر قانونی حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

واقع رہے کہ براہمداغ کو اس سے قبل بھی 14 اکتوبر 2023 کو فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا، جسے بعد میں 6 فروری 2024 کو رہا کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here