ذاکر مجید و دیگر بلوچوں کی جبری گمشدگی کیخلاف کوئٹہ و اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے

0
70

طالب رہنما ذاکر مجید سمیت دیگر بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ اور اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے دن کے موقع پر ذاکر مجید بلوچ اور دیگر کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا ہے۔

احتجاجی ریلی میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کیا ۔

آج 8 جون کو بلوچستان میں ان ہزاروں بلوچوں کی طرف توجہ دلانے کے لیے جبری گمشدگیوں کے دن منایا جارہا ہے جنہیں پاکستانی فوج نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

مظاہرین نے لاپتہ افراد کے تصویر اٹھا رکھے تھے اور تمام بلوچ لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

بلوچستان میں ہزاروں افراد برسوں سے جبری طور پر لاپتہ ہیں اور ان کے اہل خانہ کو ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات سے انکار کیا گیا ہے۔

بلوچ طالب علم رہنما ذاکر مجید بلوچ کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہوئے 15 سال آج مکمل ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا تھا کہ آج کوئٹہ میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا جائے گا آج کی احتجاجی ریلی میں لاپتہ افراد کی لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

اسی طرح لاپتہ بلوچ طلبہ کی بازیابی کے لیے اسلام آباد میں بلوچ طلبہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here