کوئٹہ: واشک کے پیدل مارچ مظاہرین کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

0
51

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں واشک سے پیدل مارچ احتجاجی مظاہرین اور حکومت بلوچستان کے درمیان مذاکرات نا کام ہوگئے ۔

مظاہرین نے کہا کہ جب تک ہمارے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا ہم پریس کلب کے سامنے سے احتجاج ختم نہیں کرینگے ۔

مظاہرین نے اپنے 11نکاتی ڈیمانڈ بلوچستان حکومت کے سامنے رکھ لی جن میں سے کچھ بلوچستان حکومت سے متعلق تھے اورکچھ وفاقی حکومت سے متعلق تھے جس پر بلوچستان کے وزیر ریونیو سلیم کھوسہ نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے ان کو درپیش مطالبات فوری طور پر وزیراعلیٰ کی آمد پر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت سے بھی بات کی جائے گی لیکن واشک سے آئے ہوئے دھرنے کے شرکاءنے کہا کہ جب تک دونوں نوٹیفکیشن جاری نہیں ہونگے ہم یہاں سے نہیں اٹھیں گے ۔

واضح رہے کہ واشک سے گزشہ دو ہفتوں سے مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں روانہ کر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا ہے۔

دھرنے کے شرکاءنے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہونگے ہم کسی صورت بھی دھرنا ختم نہیں ہونگے۔

ان کے مطالبات میں واشک کے مقام پر بارڈر کی بندش بھی ہے کیونکہ سرحدی اضلاع میں لوگوں کے روزگار کا دار ومدار بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ہے باڑ لگنے کے بعد ان کاروزگار متاثر ہوا ہے اس لئے وہ واشک سے کوئٹہ تک پیدل مارچ کرکے آئے ہیں اور مطالبات کے تسلیم ہونے تک دھرنا نہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here