پنجگور: ایران بلوچستان سرحدی تجارت کی بندش کیخلاف سی پیک شاہرہ بلاک

0
79

بلوچستان و ایران مابین سرحدی تجارت کی بندش کیخلاف بارڈر بچائوتحریک نے اپنے مطالبات کے حق میں سی پیک شاہراہ N85 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔

سی پیک شاہراہ کی بند ش سے دونوں اطراف گاڑیوں اور مسافر بسوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اس سلسلے میں بارڈر بچائوتحریک کے رہنما سعود احمد نجیب سلیم ، ملک میران ،ذامیاد یونین کے صدر حاجی سعید اللہ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز مزاکرات کے دوران یقین دہانی کرائی تھی مگر مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے روڈ کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔

شاہراہ بندش سے اورشدید گرمی میں مسافروں کو تکلیف کاسامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here