چار سال دوران سی پیک پر کام کرنے والے 62افرادہلاک

0
82

بلوچستان و پاکستان میں سی پیک منصوبوں پرکام کرنیوالے غیرملکیوں پر حملوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، 4سال کے دوران 8حملوں میں 62افراد ہلاک ہوگئے۔

سی پیک منصوبوں پرکام کرنیوالے غیرملکیوں پر حملوں کی تفصیلات پاکستان کے قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔

پاکستان کے وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ 2020تا 2024کہ دوران غیر ملکیوں پر 8 حملے ہوئے، حملوں میں جانی نقصان کی تعداد 62ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 4حملے ہوئے، 3چینی باشندوں اور ایک جاپانیوں پر ہوا، حملے میں 5افراد ہلاک ہوئے ،3سیکورٹی اہلکار اور 4دیگر افراد زخمی ہوئے۔

تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ بلوچستان میں چینی باشندوں پر 2حملے ہوئے ،3سیکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ خیبرپختونخوا میں چینی باشندوں پر 2 حملے ہوئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق حملے میں 2سیکیورٹی اہلکار اور17دیگر افرادہلاک ہوئے ،28 زخمی ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here