تمپ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 3نوجوان جبراً لاپتہ

0
88

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تمپ کے علاقے پل آباد میں پاکستانی فورسز نے 3 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے جانے والے نوجوانوں کی شناخت محسن ولد عبدالصمد، عادل ولد عبدالصمد اور سہیل ولد غلام رسول کے ناموں سے ہوگئی جن میں محسن اور عادل آپس میں بھائی بتائے جاتے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے آج بروزمنگل کوصبح کسانو کے مقام پر مقامی آبادیوں کا محاصرہ کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کو حراست میں لیکرگاڑیوں میں ڈال کر لے گئے۔

علاقائی بتاتے ہیں کہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے جانےوالے دو بھائیوں میں محسن صمد اس سے قبل بھی جبراً گمشدگی کا شکار رہ چکا ہے جو 9 ماہ بعد گھر لوٹے ہیں تاہم آج وہ دوسری بار لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here