گورکوپ میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا، بی ایل ایف

0
78

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گورکوپ میں پاکستانی فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے اتوار کو شام آٹھ بج کر تیس منٹ پر کیچ کے علاقے گورکوپ میں فوجی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ راکٹ کے گولے کیمپ کے اندر جا گرے جس سے دشمن پاکستانی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ دشمن فورسز اور ریاستی آلہ کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here